حارث رؤف کی بارات اور ولیمے کی تاریخ سامنے آگئی، شادی کاکارڈ وائرل

قومی کرکٹر حارث رؤف نکاح کے بعد اب اہلیہ مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق حارث اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے بارات لے کر جائیں گے، حارث اور مزنا کی بارات اور ولیمے کی تقاریب اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کی بارات کی تقریب 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شادی کے کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔

دوسری جانب حارث اور مزنا کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جو کہ وائرل ہے۔

24 دسمبر 2022 حارث اور مزنا کا نکاح

گزشتہ سال 24 دسمبر کو حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا۔

حارث کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
حارث نے مزنا کو کتنا حق مہر دیا؟

حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود کے حق مہر میں 50 تولے سونا لکھا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر نعمان عاطف فوٹوگرافی اسٹوڈیو کی جانب سے حارث رؤف اور مزنا مسعود کے نکاح کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں قاضی کو حارث رؤف سے رضامندی کے وقت 50 تولے سونے کی حق مہر کا ذکر کرتے سنا جاسکتا ہے۔

نکاح کے روز حارث کی اہلیہ نے کتنے لاکھ کا جوڑا پہنا تھا؟
نکاح کے روز مزنا نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔


مزنا کے عروسی لباس کی قیمت حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں