کراچی: ڈی ایچ اے انتظامیہ نے ساحل کے قریب قیام پذیر افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔
سمندی طوفان کے پیش نظر کراچی سی ویو روڈ بند کر دی گئی ہے جب کہ ابراہیم حیدری، منوڑہ، کیمپ ماؤنٹ اور ہاکس بے کے ساحلوں پر سمندری پانی کی سطح بلند ہے۔
ہاکس بے کے مقام پر سمندر کا پانی مچھلی چوک تک سڑک پر آ گیا، اسی کے ساتھ ابراہیم حیدری میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔
دوسری جانب کراچی سے منوڑہ کا زمینی راستہ جزوی منقطع ہوگیا ہے۔
سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر کراچی میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جس پر ڈی ایچ اے میں انتظامیہ کی ساحل کے قریب قیام پذیر افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈیفنس میں بارشوں سے قبل ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث بارش کے دوران حادثات کا خدشہ بھی سر اٹھا رہا ہے۔
سمندری لہروں سےڈی ایچ اے کو کتنا خطرہ ہے؟
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندر کے قریبی گوٹھ اور کریک میں بلند لہروں کے باعث پانی آسکتا ہے تاہم اس پانی سے ڈی ایچ اے اور دیگر ساحلی علاقوں کو بلند لہروں سے خطرہ نہیں۔
کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائےکے اثرات کے باعث ہاکس بے پر سمندر میں طغیانی بڑھ گئی ہے، ہاکس بے کے ساحل پر اونچی لہریں ہیں جب کہ سینڈزپٹ کے مقام پر بھی تیز اونچی لہروں کے باعث روڈ پرپانی آرہا ہے