امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پرایک پاکستانی سمیت 8 افراد کوایوارڈ سے نوازا گیا۔
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ پانے والے پاکستانی ظہیر احمد پولیس سروس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہیں۔
Today I presented the 2023 TIP Report Hero award to eight individuals who exemplify exceptional efforts to #EndHumanTrafficking. Thank you for your courage and commitment to this work. Read more about the heroes in @JTIP_State’s 2023 #TIPReport on https://t.co/0odi0ZeoGP. pic.twitter.com/YFWOYKtU6c
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) June 15, 2023
ظہیر احمد، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ یونٹ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکےہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ظہیر احمد نے انتھک کام کیا۔
Zaheer Ahmed was honored as a 2023 TIP Report Hero today in recognition of his work to #EndHumanTrafficking. Congratulations! #Pakistan #TIPReportHeroes @usembislamabad pic.twitter.com/n8bXI76ffc
— Department of State (@StateDept) June 15, 2023
رپورٹ کے مطابق ظہیراحمد کی کاوشوں سے اینٹی ٹریفکنگ، اینٹی اسمگلنگ قوانین بنے جبکہ ان کی کوششوں سے متعدد گرفتاریاں اور سزائیں بھی ہوئیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی صورتحال سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی جاتی ہے، تازہ رپورٹ میں 24 ممالک کو انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے کی گئی تین درجہ بندیوں میں نچلے درجے میں شامل کیا گیا ہے۔
.@SecBlinken presented the 2023 Trafficking in Persons Report Hero awards to eight recipients whose work to #EndHumanTrafficking, despite great challenges, is worthy of special recognition. Congratulations to the Heroes. Watch the awards presentation: https://t.co/oqniUsAvdM
— Department of State (@StateDept) June 15, 2023
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی صورتحال سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کے تیسرے ٹیئر میں شامل ممالک میں افغانستان، چین، وینزویلا، ترکمانستان، میانمار، بیلاروس، شام، ایران اور شمالی کوریا شامل ہیں۔