نئی دہلی کے کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی، طلبہ کی بالائی منزل سے چھلانگیں، 61 زخمی

بھارت دارالحکومت نئی دہلی کے کوچنگ سینٹر میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد کئی طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

نئی دہلی کے ایک کوچنگ سینٹر کی کلاس میں موجود کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں 61 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثے کے وقت متعدد طلبہ و طالبات کھڑکی سے رسی اورکئی تاروں کی مدد سے نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں طلبہ و طالبات کو رسی اور تار پکڑتے لگاتار اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کےمطابق زخمی ہونے والوں میں کوچنگ سینٹر کے اسٹاف ممبران بھی شامل ہیں جب کہ 50 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ جن 2 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے انہوں نے تیسری منزل سے ڈائریکٹ چھلانگ لگائی اور وہ اے سی کمپریسر پر آکر گرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں