برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو ’لارڈ چیف جسٹس‘ کے عہدے پر مقرر کر دیا گیا۔
سینیئر خاتون جج ڈیم سو کیر کو انگلینڈ اور ویلز کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔
ڈیم سو کیر برطانوی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنہیں لارڈ چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے، ان کی تقرری خواتین ججوں کی 35 فیصد تعداد مکمل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
The new Lord Chief Justice of England & Wales, Dame Sue Carr, has been appointed today. This marks a historic moment as she becomes the first woman to the hold the position. https://t.co/bSJaOfSZaI
— Judicial Office (@JudiciaryUK) June 15, 2023
برطانوی بادشاہ چارلس نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی، ڈیم سو کیر یکم اکتوبر کو بطور لارڈ چیف جسٹس اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔
ڈیم سو کیر نے 1987 میں بیریسٹر کی ڈگری حاصل کی، وہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں بار اسٹینڈرڈز بورڈ کنڈکٹ کمیٹی کی چیئرپرسن سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعینات رہی بعد ازاں 2009 میں بطور کرمنل جج خدمات سرانجام دیں اور 2020 میں انہیں اپیل کیلئے خاتون جج مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین اور اقلیتوں کی متناسب نمائندگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں