پی ٹی آئی کے مزید دو رہنماؤں نے پارٹی چھوڑدی

پنجاب کے سابق وزیر انصرمجیدنیازی اور بھکر سے سابق ایم پی اےعامر عنایت شاہانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے راستے جدا کرلیے۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

رہنماؤں نے اپنے ویڈیو بیان میں 9مئی کےواقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا
9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت درجنوں پارٹی رہنما عمران خان اور پارٹی سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔
دوسری جانب سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے گزشتہ دنوں اپنی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا تھا، تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری کی پارٹی میں شامل ہونے والوں کی اکثریت پی ٹی آئی کے سابق ارکان پر مشتمل ہے۔

عمران خان کو کیوں گرفتار کیا گیا تھا؟

9 مئی کے روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ریاستی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا، اس دوران پرتشدد مظاہرین نے قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کو بھی آگ لگادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں