بھارت میں ایک شخص کو اداکار پربھاس کی فلم اور پرفارمنس پر تنقید مہنگی پڑگئی، اداکار کے پرستاروں نے مار مار کر نقاد کی عقل ٹھکانے لگا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اداکار پربھاس کی نئی ریلیز ہونے والی فلم سے متعلق ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فلم پر تنقید کرتا ہے تب ہی وہاں موجود اداکار کے پرستار اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اس شخص پر لاتیں اور مکے برسانا شروع کردیتے ہیں۔
Prabhas fans beating up a guy because he gave negative review of #Adipurush pic.twitter.com/Vh0IJXVVmx
— Pranjal Mishra 🇮🇳 (@Pranjal_Writes) June 16, 2023
ویڈیو میں نظر آنے والا شخص رپورٹر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر فلم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ پلے اسٹیشن کی گیموں میں سے مونسٹرز نکال نکال کر فلم میں ڈال دیے گئے ہیں، ادھر ادھر کے کچھ تھری ڈی شاٹس اور بیک گراؤنڈ اسکور اس کے سوا فلم میں کچھ بھی نہیں ہے، فلم میں پربھاس کی پرفارمنس بھی کچھ خاص نہیں تھی۔
ابھی وہ شخص رپورٹر سے بات کر ہی رہا ہوتا ہے کہ وہاں موجود اداکار پربھاس کے پرستار اسے مارنا شروع کر دیتے ہیں۔
بعد ازاں کچھ لوگ بیچ میں پڑ کر اسے اداکار پربھاس کے پرستاروں کے چنگل سے بچالیتے ہیں