بالی وڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی اور خاندان شروع کرنے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اپنے منصوبوں سے پردہ اٹھا دیا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتی ہیں لیکن یہ تب ہوگا جب درست وقت آئے گا۔
بھارتی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ہر چیز کیلئے ایک خاص وقت ہوتا ہے اور اگر میری زندگی میں بھی وہ وقت آنا ہوگا تو آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی شادی کرنا اور اپنا خاندان شروع کرنا چاہتی ہوں لیکن اس کیلئے مجھے درست وقت کا انتظار ہے۔
اس سے قبل ایک اور انٹرویو میں کنگنا رناوت سے پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ اپنی اصل زندگی میں بھی ٹام بوائیش اور جھگڑالو ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ بلکل بھی ایسا نہیں ہے، میں اپنی اصل زندگی میں کسے ماروں گی؟ اور تم جیسے لوگ جو ایسی افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ہی کی وجہ سےمیری شادی نہیں ہو رہی۔
ایک اور انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ یقینی طور پر میں بھی شادی کرنا چاہتی ہوں، چاہتی ہوں کہ میرے بھی بچے ہوں، میں خود کو پانچ سال بعد ایک ماں اور ایک بیوی کے روپ میں دیکھتی ہوں۔