کوئٹہ: بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجےطلب کیاگیا ہے جس میں صوبائی وزیرخزانہ زمرک خان اچکزئی بجٹ پیش کریں گے۔
بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 700 ارب روپے سے زائد ہونےکا امکان ہے، آئندہ بجٹ میں صحت کارڈ کے لیے 5 ا رب80کروڑ روپے مختص کیےجانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کےلیے 2 ارب 70کروڑ روپے رکھے ہیں اور بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے جائیں گے
بلوچستان میں پنشن فنڈ کےلیے 2 ارب روپے مختص کیےجارہے ہیں، عوامی انڈوومنٹ فنڈکے لیے ایک ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے جب کہ لوگوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کےلیے 2ارب روپے رکھے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوڈ سکیورٹی کے لیے ایک ارب اور پی پی ایچ آئی کے لیے 75کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، بلوچستان کو قابل تقسیم محاصل سے 45 ارب سے زائد آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے۔
صوبے کو براہ راست ٹرانسفر سے 20 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد ملنےکا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ گیس رائیلیٹی، ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں بلوچستان کو16 ارب 52 کروڑ روپے سے زائدملنےکا امکان ہے، قدرتی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی سے 3 ارب 38 کروڑروپےکی آمدنی متوقع ہے۔