پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پرموم بتی مافیا اور اسرائیل رو رہا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ ہم نے پہلےکہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس بیرونی ایجنڈا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر موم بتی مافیا اور اسرائیل رو رہا ہے۔

ٹانک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے خلاف کلمہ حق بلندکیا، ہم نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس بیرونی ایجنڈا ہے، ہم نے تحریک انصاف کا ایجنڈا پاش پاش کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر موم بتی مافیا اور اسرائیل رو رہا ہے، فرینڈ آف اسرائیل کمیٹی کے ارکان چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت میں رو رہے ہیں، پاکستان کی مخالفت میں ڈی پورٹ خاتون بھی ایک شخص کی حمایت کر رہی ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے بلاوجہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف باتیں نہیں کیں، پی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹ کر فتنےکی سرکوبی کردی گئی ہے، اگلے الیکشن اور اس کے بعد بھی پاکستان کی اسلامی شناخت کو متعارف کرایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں