نیوزی لینڈ: ریسٹورینٹ میں ایک شخص کا کلہاڑی سے حملہ، 4 افراد زخمی

نیوزی لینڈ کے ریسٹورینٹس میں ایک شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے مضافاتی علاقے البانی کے تین چائنیز ریسٹورینٹس میں پیش آیا جہاں ریسٹورینٹ میں ڈنر کے دوران ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کیا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیر کے روز رات 9 بجے کے قریب پیش آیا جس میں ایک 24 سالہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو لوگوں کو نقصان پہنچانے اور انہیں زخمی کرنے کی دفعات کے تحت چارج کیا جائے گا تاہم ملزم کی جانب سے حملہ کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ریسٹورینٹ میں موجود عینی شاہد نے بتایا کہ ملزم ریسٹورینٹ میں آیا اور کلہاڑی کے وار سے حملہ کیا جس سے میرا دوست بری طرح زخمی ہوگیا جب کہ ملزم نے مجھ پر بھی حملہ کیا جسے میں نے کلہاڑی روک کر ناکام بنادیا

اپنا تبصرہ بھیجیں