ھارت: ڈانس کے بعد دہلی میٹرو ٹرین میں لڑکی کے بال اسٹریٹ کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت: دہلی میٹرو ٹرین میں لڑکی کے بال اسٹریٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زیر غور ویڈیو دہلی میں نئی جدید میٹرو ٹرین کی ہے جس میں ایک لڑکی کو اپنے بال کو اسٹریٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میٹرو ٹرین جدید سہولیات سے آراستہ ٹرین ہے جس میں موبائل اور لیپ ٹاپ چارج کرنے کی سہولت دی گئی ہے لیکن وائرل ویڈیو میں لڑکی کو اس سہولت کو اپنا فون چارج کرنے کے بجائے اسٹریٹنر کو پلگ سے لگاکر بال اسٹریٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/HasnaZarooriHai/status/1670119257215238145?s=20
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہلی میٹرو ٹرین میں ایک لڑکی کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے ٹرین میں نامناسب حرکات کرنے سے منع کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں