ایشز سیریز کے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

ایشز سیریز کے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ اور آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

میچ ریفری اینڈی پےکرافٹ نے سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2،2 پوائنٹس کم ہوگئے۔

چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کے پوائنٹس 10 اور انگلینڈ کے مائنس 2 ہیں، دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں 2 اوورزکم کروائے۔

دوسری جانب دونوں کپتان پیٹ کمنز اور بین اسٹوکس نے غلطی کا بھی اعتراف کرلیا۔

تاہم ٹیم کے پوائنٹس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتا
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد برمنگھم ٹیسٹ میں 2 وکٹوں سے شکست دی۔

پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے نویں وکٹ پر281 رنز کے تعاقب میں 55 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی اور اپنی ٹیم کو ایشیز سیریز میں ایک صفر کی برتری دلائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں