قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے، گیس بحران ٹل گیا

لاہور: قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے۔

سوئی سدرن ذرائع کےمطابق سمندری طوفان کی وجہ سے ایل این جی کارگو تاخیر سے پاکستان پہنچے ہیں، یہ ایل این جی سسٹم میں شامل ہونے سے گیس بحران ٹل گیا ہے اور پاور،کھاد سمیت تمام صنعتوں کی گیس مکمل بحال کردی گئی ہے جب کہ گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کا پریشر بہتر ہورہا ہے۔

سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہےکہ سسٹم میں 1800ملین کیوبک گیس موجودہے اور اس وقت گیس کے شارٹ فال کا سامنا نہیں ہے۔

حکام کے مطابق ٹیل اینڈ اورپرانی لائنوں والے علاقوں میں گیس کمی انفرادی مسئلہ ہے،گھروں میں گیس کمپریسر استعمال کیے جارہے ہیں جو غیر قانونی ہیں، اس سلسلے میں چھاپوں کےلیے ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، جس گھر سےکمپریسر پکڑا گیا وہاں میٹرکاٹ دیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں