الجزائرکی عدالت نے ملک کے سابق وزیراعظم کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی افریقا کے ملک الجزائر کے سابق وزیراعظم نورالدین بدوی کو عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی ہے۔
دوسری جانب ملک کے سابق وزیر صحت عبدالمالک کو بھی بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا ہوئی ہے جب کہ دونوں افراد پر 10،10 لاکھ الجزائری دینار کا جرمانہ بھی کیا گیا۔