سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر رکی پونٹنگ نے انگلش ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش سے متعلق بتایا کہ برینڈن میک کولم سے قبل کوچنگ کے لیے کہا گیا تھا لیکن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے رابرٹ کی نے فون کیے: رکی پونٹنگ
رکی پونٹنگ نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے رابرٹ کی نے فون کیے، میں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں فل وقت کے لیے کوچ بننے کے لیے تیار نہیں، میں نے اس حوالے سے برینڈن سے بھی بات چیت کی تھی۔
پیشکش سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئےسابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں بہت سفر کیا ہے، اب بچوں سے زیادہ وقت کے لیے دور نہیں رہ سکتا۔
انگلینڈ ٹیم کے حالیہ کوچ کون ہیں؟
واضح رہے کہ مئی 2022 میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔
برینڈن میک کولم 101 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ 2012 سے 2016 کے درمیان نیوزی لینڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔