کراچی: پیپلز بس سروس میں سفر کرنیوالوں کیلئے ایپ متعارف

سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کرا دی ۔

دو روز قبل صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پیپلزبس سروس کی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب شہریوں کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کروادی گئی ہے۔
پیپلز بس سروس ایپلی کیشن کو این آر ٹی سی کے علاوہ سندھ حکومت کنٹرول کرے گی ۔

اس سہولت سے شہری کیسے استفادہ کرسکیں گے؟


پیپلز بس سروس ایپ پر شہری موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور اس ایپ کے ذریعے شہری بس کا ماحول دیکھ سکتے ہیں۔

پیپلزبس سے سفر کرنے والے شہریوں کو ایپ سےگاڑی کی لوکیشن کابا آسانی پتا چل سکے گا اور صارفین آن لائن بکنگ، روٹ اور کرائے سمیت دیگر ضروری معلومات بھی حاصل کرسکیں گے جب کہ ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے۔
انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت پیپلزبس کی مانیٹرنگ ہوگی، بس میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے جب کہ بس میں آڈیو سسٹم، یوایس بی پورٹ، وائی فائی کمیونیکیشن سسٹم اور ڈرائیور الارم بھی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں