کراچی : ایک تحقیقاتی ادارے نے بھی گزشتہ روز پراسرار حالت میں کراچی کی ایک پارٹی میں ہلاک ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے حوالے سے بھی تحقیقات کی ہیں۔
‘ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ آیا عائشہ اکرم وہی لڑکی ہے جس کو ایک ہجوم نے 14 اگست 2021 میں مینار پاکستان پر تشدد کا نشانہ بنایا اور نازیبا حرکات کیں یا عائشہ اکرم وہ لڑکی ہے جس نے بھارتی گانے “میرا دل یہ پکارے آجا” پر ڈانس کرکے پاکستان میں اور بین الاقوامی شہرت حاصل کی مگر معتبر ذرائع یہی کہتے ہیں کہ دونوں لڑکیاں ایک ہی شخصیت ہیں۔
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کافی عرصے سے یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز شیئر کر رہی تھی مگر شہرت اس کو اس ویڈیو پر ملی جب 14اگست 2021کو اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس کے دکھائی دینے والے نازیبا لباس کی وجہ سے اس کے گرد ایک ہجوم جمع ہوگیا اور نہ صرف اس کے کپڑے پھاڑ دیے بلکہ اس کو اٹھا اٹھا کے ہوا میں بھی اچھالا۔
وقوع کے وقت اس کا دوست اور بعد میں شوہر عادل بھی موجود تھا، ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پاکستان اور بیرونی ممالک میں اس مبینہ زیادتی کے خلاف بہت شور مچا اور عائشہ بہت مشہور ہو گئی۔
نام نہاد شہرت کی وجہ سے اس کو بہت زیادہ آمدنی شروع ہو گئی
اس نام نہاد شہرت کی وجہ سے اس کو بہت زیادہ آمدنی شروع ہو گئی اور دونوں میاں بیوی نے کثرت کے ساتھ منشیات کا استعمال شروع کردیا۔
عائشہ کی مدعیت میں مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا مگر وہ مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی شفٹ ہو کر گلستان جوہر میں رہنے لگی، مقدمہ میں عدم پیشی پر اس کے خلاف عدالت نے رواں برس مارچ میں وارنٹ بھی جاری کیے۔
گزشتہ برس عائشہ اکرم نامی ہی خاتون کو بین الاقوامی شہرت اس کی ایک ڈانس ویڈیو جو اس نے بھارتی گانے “میرا دل یہ پکارے آجا” پر پرفارمنس دینے پر حاصل ہوئی، اس ویڈیو کو20 لاکھ افراد نے دیکھا اور ایک لاکھ افراد نے شیئر کیا۔
اس یو ٹیوب ویڈیو سے بھی بے انتہا آمدنی ہوئی، عائشہ اکرم کی ایک متنازعہ ویڈیو بھی یوٹیوب پر موجود ہے جس میں اس کو نا مناسب طریقے سے سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور غالبا اس سگریٹ میں کوئی نشہ آور شے موجود تھی۔
عائشہ اکرم کی والدہ فوت ہوچکی ہیں جب کہ اس کے والد نے اپنی بیٹی سے لا تعلق کیا ہوا تھا
عائشہ اکرم کی ساس اور عادل کی والدہ گجرات سے کراچی پہنچ چکی ہے اور اس نے تصدیق کی کہ اس کا بیٹا منشیات کا عادی ہو گیا تھا اور عائشہ اکرم کے متعلق کہ وہ منشیات استعمال کرتی تھی اس نے لاعلمی کا اظہار کیا۔
عائشہ اکرم کی والدہ فوت ہوچکی ہیں جب کہ اس کے والد نے اپنی بیٹی سے لا تعلق کیا ہوا تھا اور وہ ایک ریسٹورنٹ چلاتا ہے۔