گزشتہ سال 17 ہزار سے زائد یوکرینی ریکروٹس کو عسکری تربیت دی گئی، برطانوی محکمہ دفاع

برطانوی محکمہ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران یوکرین کے17 ہزار سے زائد ریکروٹس کو برطانیہ اور دیگر اتحادیوں نے روسی حملے کے خلاف لڑنے کی تربیت دی ہے جبکہ آئندہ برس مزید ریکورٹس کو تربیت دینے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزارت دفاع کےمطابق برطانیہ کی زیر قیادت آپریشن انٹرفلیکس نامی تربیتی پروگرام کے تحت ہتھیارچلانے، میدان جنگ میں ابتدائی طبی امداد اور گشت کی حکمت عملی سمیت کئی امور کی تربیت دی گئی۔

پہلے تربیتی پروگرام کے تحت 10 ہزار یوکرینی ریکروٹس کو تربیت دی جانی تھی لیکن اب 2024 تک تقریباً 30 ہزار یوکرینی ریکروٹس کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

تربیتی پروگرام میں برطانیہ کے ساتھ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ناروے، فن لینڈ، سوئیڈن، ڈنمارک، لتھوانیا اور نیدرلینڈز بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں