بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن میں بڑی تبدیلی کردی گئی

چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن حاجی لشکری کے فیصلے سے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن میں بڑی تبدیلی ہوگئی۔

نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی کو بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشین کا صدر مقرر کردیا گیا ہے، ہارون رئیسانی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھتیجے ہیں۔

نائب صدر پی ایچ ایف اور چیئر مین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن حاجی لشکری کی صدارت میں ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں امجد ستی کے استعفی کو منظور کیا گیا۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر امجد ستی نے چند روز پہلے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسی اجلاس میں نوابزادہ میر محمد ہارون رئیسانی کو نیا صدر بنانے کے فیصلے کی منظوری بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں