امارات میں سپر اسٹورز کا عید پر 70 فیصد تک رعایت دینےکا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سپر اسٹورز نے عید الاضحیٰ پر اشیائے صرف سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

عرب اخبار کے مطابق عید الاضحیٰ پر صارفین کی سہولت کے پیش نظر دبئی اور شارجہ کے سپر اسٹور نے کھانے پینے کی تمام اشیا پر 25 سے 70 فیصد تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپر اسٹورز نے نہ صرف کھانے پینے کی اشیا بلکہ کاسمیٹکس، کپڑوں، الیکٹرو نکس سمیت دیگر اشیا پر بھی رعایت کا اعلان کر رکھا ہے، صارفین سپر اسٹورز سے رعایتی قیمتوں پر اشیائے صرف جولائی کے پہلے ہفتے تک حاصل کرسکتے ہیں۔

رعایت کے علاوہ اس سلسلے میں سپر اسٹورز کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ صارفین آسانی کے ساتھ مختلف اشیا کی خریداری کرسکیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں