ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے، 2 کمروں میں سامان جل گیا، آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہےکہ گیلانی ہاؤس کے باہر واپڈا اہلکار کھمبے پرکام کر رہے تھے، اچانک بیڈ روم اور ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی۔
ترجمان کے مطابق مین سوئچ آف کرنے کے باوجود بجلی بند نہ ہوئی،گھر میں یوسف رضا گیلانی، حیدرگیلانی اور عبدالقادرگیلانی موجود تھے۔