لیڈی ڈیانا کا سوئٹر 90 ہزار ڈالرکی نیلامی کیلئے تیار

آنجہانی شہزادی ڈیانا کا بلیک شیپ سوئٹر نیلامی کیلئے تیار ہے جس کی 90 ہزار ڈالر میں فروخت کی امید کی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی شہزادی ڈیانا کو فیشن کی ملکہ سمجھا جاتا تھا جن کیلئے مشہور ڈیزائنر اپنے ملبوسات کو شہزادی ڈیانا کیلئے ڈیزائن کرتے تھے۔

شہزادی ڈیانا کا ایسا ہی ایک مشہور سوئٹر نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جو لال اون سے بنا ہوا ہے اور اس پر سفید بھیڑیں ہیں جب کہ سوئٹر کے بیچ میں ایک کالے رنگ کی بھیڑ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ Sotheby (ایک فائن آرٹ کمپنی) کی جانب سے اس نایاب سوئٹر کو نیویارک میں ہونے والے فیشن آئیکون کی تقریب میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا اور ستمبر میں اسے آن لائن پیش کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی ڈیانا نے اسے 1981 میں پولو میچ کے دوران پہنا تھا اور اس وقت ان کے شوہر کنگ چارلس بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیانا کا یہ نایاب سوئٹر کھو گیا تھا جسے بعد میں ڈھونڈا گیا ہے اور اب سے نیلام کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں