پی ٹی آئی کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے تحریک انصاف کی رکنیت اور عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سپاہی حفاظت پر مامور ہے اس کو ڈی موریلائز کرنے کی کوشش تھی، فورسز ہی ہیں جنہوں نے کراچی اور ملک میں امن قائم کیا۔

اکرم چیمہ نے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہےکہ 9 مئی کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے،کراچی اور ملک کی خدمت کے لیے سیاست کرتے رہیں گے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے، اب ہم اس ملک کو نازک موڑ سے آگے لےکر جائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے اکرم چیمہ کو ڈی ایس پی کی پولیس موبائل جلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق اکرم چیمہ کے خلاف مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں