کراچی میں عید پر بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

سندھ کے مختلف مقامات پر آج سے 30 جون کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کی ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر آج سے 30 جون کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف مقامات پرکہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے جب کہ کراچی میں آج معتدل بارش کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اور 30 جون کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، عید کے پہلے روز کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ عید کے دوسرے روزکہیں کہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں