آئر لینڈ کی حکومت نے اپنے خوبصورت جزیروں میں رہائش کی اجازت دے دی ہے جس کیلئے پیسے بھی حکومت کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے جزیروں پر رہنے کے خواہش مند افراد کیلئے 92 ہزار ڈالر دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔
اس حوالے سے حکومت نے ایک 10 سالہ اسکیم تیار کی ہے جس کے تحت حکومت نے دور دراز 30 کے قریب جزیروں کو انسانوں کے رہنے کیلئے منتخب کیا ہے۔
یہ اسکیم ان لوگوں کیلئے ہے جو شہروں سے دور قدرتی حسن میں رہنے کے خواہش مند ہوں اور وہاں کے خالی اور خستہ حال گھروں کی تزین و آرائش کرکے رہ سکیں۔
حکومت کی جانب سے ادا کی جناب والی رقم صرف گھر کی تعمیرات میں ہی استعمال کی جائے گی یعنی آپ وہاں پراپرٹی لیں اور اسے آباد کریں۔
اسی سلسلے میں تفصیلی پلان حکومت یکم جولائی کو جاری کرے گی۔
البتہ اس اسکیم میں کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہے،کوئی بھی آئرلینڈ میں پراپرٹی کو خرید سکتا ہے لیکن آپ کو وہاں رہنے کے حق کے لیے درخواست دینی ہوگی۔
اگر آپ ملک میں 90 دن سے زیادہ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو کم از کم آئرش رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔