القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا امکان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں آج طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کڑے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو نیب نے کم و بیش 11 کلیدی سوالات اور دستاویزات لانے کا کہہ رکھا ہے جن میں القادر یونیورسٹی زمین کی خریداری کی تفصیلات اور پراپرٹی ٹائیکون سے تحفوں کی تفصیلات کے بارے میں سوالات بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ نوٹس پر سابق وزیراعظم اور سابق خاتون اول نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور اس کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں آسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں