ویڈیو: کیفی خلیل کے ’کہانی سنو‘ کا جادو بنگال بھی جا پہنچا

کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو ، جو 2021 میں ریلیز ہوا تھا، ان دنوں موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں میں کافی مقبول ہے۔

کیفی خلیل کے اس گیت کی مقبولیت نے دیگر گلوکاروں کو بھی اس گانے کو اپنی آواز میں گانے پر مجبور کیا جن میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نمایاں ہیں۔

اس کے بعد کہانی سنو کے سحر نے بھارتی گلوکاروں کو جکڑا، آیوشمان کھرانا اور جوبین نوٹیال نے اپنی آواز میں کہانی سنو مداحوں کی سماعتوں کی نذر کیا۔
پھر سوشل میڈیا پر مشہور ایک اور موسیقار و گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی اس گانے پر طبع آزمائی کی اور اس گانے کا اپنا ورژن پیش کیا جس کے بعد کہانی سنو کے مداحوں نے کافی ناراضی کا اظہا بھی کیا۔

اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گلوکارہ لائیو کنسرٹ میں کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گنگنا رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گلوکارہ کا نام انکیتا بھٹا چاریہ ہے اور یہ بھارتی رئیلٹی کی فاتح رہ چکی ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر شائقین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ‘درد تو صرف کیفی کی آواز میں تھا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں