سعودیہ کا سویڈش سفیر کو طلب کرکے احتجاج، قرآن پاک کی بیحرمتی سنگین جرم قرار

سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب نے سویڈش سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کو سنگین جرم قرار دیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی گھناؤنافعل اور ناقابل قبول ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سویڈش حکومت ایسے تمام واقعات روکے جو رواداری پھیلانےکی عالمی کوششوں سےبراہ راست متصادم ہوں۔
دوسری جانب قرآن پاک کو نذرآتش کیے جانے کے واقعے کے بعد مراکش نے سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

مراکش کی وزارت خارجہ نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیا۔

خیال رہے کہ 28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مقامی پولیس کی سخت سکیورٹی میں عراقی شہری نے مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں