انٹربینک میں کل سستا ہونے والا ڈالر آج پھر مہنگا ہونے لگا

کراچی: انٹربینک میں گزشتہ روز سستا ہونے والا ڈالر آج پھر مہنگا ہونے لگا۔

منگل کے روز جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی وہیں انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کے سامنے روپیہ تگڑا ہوا اور گزشتہ روز روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 3.83 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا ہوکر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔


آج بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرتی ہوئی دکھائی دی اور آغاز پر ہی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا۔
انٹربینک میں کاروبار کے دوران اب تک ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک ڈالر 278 روپے کا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کا بھاؤ 280 روپے پر برقرار ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے اور 100 انڈیکس 410 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43967 پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں