بھارت کو سی پیک میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پرپاکستان اور چین کو مبارک پیش کی۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں، سی پیک اس آزمودہ، سدا بہار اور بااعتماد اسٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک چین کے عظیم رہنما شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کیلئے وژن کا شاندار نمونہ ہے، سی پیک غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے، سی پیک خطوں اور علاقوں کو ہی نہیں عوام کے دل جوڑنے کا بھی خوبصورت منصوبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں