شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری تصویر سامنے آگئی

بحیرہ اوقیانوس میں حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد کی سمندر سے آخری تصویر سامنے آگئی۔

شہزادہ داؤد اور بیٹے سلیمان داؤد کی آخری تصویر داؤد فیملی کی جانب سے جاری کی گئی جسے امریکی ادارے نیویارک پوسٹ نے شائع کیا ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق شائع کی جانے والی تصویر ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے سے چند لمحات قبل ہی لی گئی تھی جس میں شہزادہ داؤد کو بیٹے سلیمان کے ہمراہ بےحد خوش پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دونوں شخصیات کو ٹائی ٹینک کے سفر پر بحر اوقیانوس کی تہہ میں جانے کیلئے اورنج جیکٹ ، ہیلمٹ اور سیفٹی گلووز پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تصویر کے فوری بعد ہی شہزادہ داؤد اور سلیمان سمیت پانچوں افراد ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے آبدوز میں روانہ ہوگئے تھے۔

ٹائٹن آبدوز میں سوار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) اسٹاکٹن رش، دو پاکستانی شہری شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں