لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف پر قتل کے سنگین الزامات لگانے والے تسنیم حیدر کولندن پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔
پولیس کی طرف سے انٹرویو کے لیے طلب تسنیم حیدر کی طرف سے جیو نیوز کو تصدیق کی گئی ہے کہ انہیں لندن پولیس نے طلب کیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے افسران رواں ماہ کے وسط میں تسنیم شاہ کے انٹرویوز کریں گے، پولیس اس سے قبل بھی تسنیم حیدر سے انٹرویو کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ تسنیم حیدر نے صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام نوازشریف، مریم نواز اور ناصر بٹ پر لگایا تھا۔
اس حوالے سے ناصر بٹ کا کہنا ہےکہ ارشد شریف کی والدہ بتا چکی ہیں ان کے بیٹے کے قتل کے حوالے سے انہیں کن پر شبہ ہے، ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں کہہ چکی ہیں کہ عمران خان اور مراد سعید کو طلب کیا جائے۔