کرپشن کے الزامات پر بشریٰ بی بی آج اینٹی کرپشن میں طلب

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے دیپالپور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بشریٰ بی بی کو اپنے گاؤں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پراینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی پر من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوانے کا الزام ہے: ترجمان
ترجمان نے کہاکہ بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے من پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوائے۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے بھیجے گئے طلبی کے نوٹس میں بشریٰ بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق طلبی کا نوٹس زمان پارک اور بنی گالا کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی عدم پیروی یا غیرحاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کارروائی کی جائے گی : ترجمان
ترجمان کے مطابق بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس ان کے وکلا علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی عدم پیروی یا غیرحاضری کی صورت میں قانون کے مطابق یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اور ان کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں