قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت برقرار

قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت برقرار ہے جس کے باعث مریضوں اور ان کے اہلخانہ کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مرگی کے دوروں سے بچانے والی دوا کاربامیزپائین کا کوئی بھی برانڈ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، خودکشی سے بچانے والی دوا لیتھیم کاربونیٹ بھی مارکیٹ میں موجود نہیں۔

شریانوں میں خون کے لوتھڑوں سے بچانے کا انجیکشن بھی نہیں مل رہا ، فالج اور دل کے دورے سے بچانے والا انجیکشن اسٹرپٹو کائنیز بھی دستیاب نہیں، خون پتلا کرنے والی دوا ہیپارن بھی کافی عرصے سے ملک میں موجود نہیں ہے۔
ان کے علاوہ اسپتالوں میں مریضوں کے علاج کی 10 اہم ترین ادویات بھی ملک میں دستیاب نہیں ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چند ادویات کی عدم دستیابی کا اعتراف کیا ہے۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہےکہ جو ادویات موجود نہیں، ادارے اور افراد بیرون ملک سے درآمد کر سکتے ہیں، ادویات کی قلت پوری دنیا میں ہوتی ہے، فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں