نیدرلینڈز اور جرمنی میں طوفان سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
145 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے درجنوں درخت گر گئے، درخت گرنے سے متعدد گاڑیوں اور کشتیوں کو نقصان پہنچا۔
طوفانی ہواؤں کے پیش نظر نیدرلینڈز اور جرمنی میں سینکڑوں پروازیں منسوخ جبکہ نیدرلینڈز کے شمالی علاقوں میں ٹرین سروس بھی روک دی گئی۔
اس سے پہلے نیدرلینڈز میں ایسا شدید طوفان 2015 کے موسم گرما میں آیا تھا۔