پاکستانی تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کے درمیان دوڑنے کا مقابلہ، پہلے نمبر پر کون آیا؟

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کی فٹنس بہتر کرنے کے چیلنج کے پیش نظر کوچنگ کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کے درمیان دوڑنے کا مقابلہ ہوا ۔

مقابلے میں کپتان بابراعظم ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ، فاسٹ بولر شاہین آفریدی ، بیٹر شان مسعود ، آل راؤنڈر محمد نواز اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے حصہ لیا۔

محمد رضوان نے سب سے تیز 9.55 سیکنڈ میں راؤنڈ مکمل کیا اور پہلے نمبر پر رہے۔
تاہم شان مسعود وکٹوں کے درمیان تیز دوڑنے میں دوسرے نمبر پر رہے۔


واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے، قومی کرکٹرز نے ریڈ بال کرکٹ میں رنز بنانے کی رفتار بڑھانے کے لیے مختلف شاٹس کی پریکٹس کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، سیریز کی تیاریوں کے لیے کراچی میں قومی کرکٹرز کا کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں کرکٹرز نے طویل سیشنز میں پریکٹس کی، ایک جانب کرکٹرز نیٹس پر پریکٹس کرتے رہے تو دوسرا گروپ میچ سیناریو بناکر پریکٹس کرتا دکھائی دیا۔

قومی کرکٹرز کیمپ میں بیٹنگ پر مختلف شاٹس کی ورائٹی کی پریکٹس کرتے دکھائی دیے جس کا مقصد ریڈ بال کرکٹ میں بھی جدید طرز کو اپناتے ہوئے تیز رفتاری سے رنز بنانے کی پریکٹس کو اپنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں