سری نگر: کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے 7 سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے برہان وانی اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہڑتال کی ہے۔
واضح رہے کہ اگست 2015 میں مودی سرکار نے برہان وانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
8 جولائی 2016 کو بھارتی فوج نے برہان وانی کو 2 حریت پسندوں سمیت شہید کیا تھا جب کہ 13 اپریل 2015 میں بھارتی فوج نے برہان وانی کے بھائی کو حراست کے دوران شہید کیا تھا۔