استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے چچا مرحوم عالمگیر ترین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
دو روز قبل بزنس مین اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، خودکشی کے وقت عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں تھے۔
اب جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے چچا عالمگیر ترین سے متعلق بیان جاری کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
Alamgir chacha lived life on his own terms. The cool uncle, the maverick. A larger than life character who was always happy to challenge convention. Whether in life, in business or in cricket.
His sudden loss is an almost unbearable tragedy for those who knew him well. May… pic.twitter.com/YeZzHdgRMz
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) July 7, 2023
علی ترین نے لکھا کہ ’عالمگیر چچا اپنے اصولوں پر زندگی گزارنے کے قائل تھے، وہ بہت پرکشش طبیعت کے مالک اور ایک آزاد روح تھے، کرکٹ، بزنس یا چاہے پھر زندگی ہی کیوں نہ ہو، وہ ہر میدان میں چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کیا کرتے تھے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ ان کو قریب سے جانتے تھے ان کے لیے عالمگیر ترین کا اچانک انتقال کرجانا ایک ناقابلِ برداشت غم ہے، اللّٰہ ان کی مغفرت فرمائے‘۔
واضح رہے کہ 63 سالہ عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ رواں برس دسمبر میں شادی کرنے والے تھے۔