ویڈیو: ائیرپورٹ پر باڈی سرچنگ کے دوران کنگ خان کا پولیس اہلکار کیلئے آئیکونک پوز

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ائیرپورٹ پر باڈی سرچنگ کے دوران آئیکونک پوز دیتے رہے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

ائیرپورٹ پر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نے بالی وڈ کنگ کی جب باڈی سرچنگ کی تو انہوں نے اس دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں باڈی سرچنگ کرائی۔
اس دوران کنگ خان اپنا آئیکونک پوز دیتے رہے اور اہلکار کے سامنے اپنی بانہیں کھول دیں تو اس پر پولیس اہلکار بھی ہنسنے پر مجبور ہوگیا۔

ویڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان کو بھی ہنستے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر وہ پولیس اہلکار سے ہاتھ ملا کر چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو کنگ خان کے مداح پسند کررہے ہیں اور ان کے نرم رویے کو بھی سراہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں