گلابی رنگ کے نایاب ٹڈے کی تصویر وائرل

وہیل کے جزیرے اینگلیسی میں ایک ایسا گلابی رنگ کا ٹڈا دیکھا گیا جسے دیکھ کر آپ بھی یقین نہ کریں۔

جی بالکل! یہ گلابی رنگ کی دکھنے والی مخلوق گلابی ٹڈا ہے جسے انتہائی نایاب کہا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ٹڈا اینگلیسی کے گاؤں Llandegfan میں پایا گیا ہے جسے 65 سالہ فوٹو گرافر گیری فلپس نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری فلپس نے اسے اپنے باغ میں لگے پھول dahlia پر دیکھا تھا۔
گیری فلپس کا کہنا تھا کہ وہ اس شوخ رنگ کے گلابی ٹڈے کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے پہلے کبھی گلابی ٹڈے کے بارے میں نہیں سنا تھا، اسی لیے انہوں نے اپنے کیمرے میں تصاویر بنائیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ایک فیصد لوگوں کو گلابی ٹڈے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہرے اور بھورے رنگ کے علاوہ 2 رنگ والے ٹڈے عام پائے جاتے ہیں لیکن یہ گلابی رنگ کا ٹڈا نایاب ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ جینیاتی تبدیلی کی وجہ اس ٹڈے کا رنگ گلابی ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اس کے شوخ رنگ ہونے کی وجہ سے یہ شکاری سے چھپ نہیں سکے گا جس کی وجہ سے اس کا لمبے عرصے تک زندہ رہنا مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں