چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں درج 11 مقدمات میں اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں 3 مقدمات اور سیشن عدالتوں میں 8 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم 8 کیسز کی کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کیلئے کمشنر آفس سے رجوع کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوں گے۔