خالد مقبول بتائیں ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا میدان کس خوف سے چھوڑا؟ وقار مہدی

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر وقار مہدی نے خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خالد مقبول بتائیں ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کا میدان کس خوف سے چھوڑا؟

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو سیاسی اور سماجی آزادی مل چکی ہے، وہ زمانہ گزر گیا جب کراچی کے ووٹروں کو کہا جاتا تھا کہ تمہارا ووٹ ڈال دیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا جب متحدہ نہیں تھی تب بھی پیپلز پارٹی کراچی میں تھی، 1970 کے انتخابات میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 17 میں سے 9 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیتی تھیں۔

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے مرتضیٰ وہاب کراچی کے منتخب میئر ہیں، اگلے عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی عوامی حمایت سے کراچی اور حیدرآباد شہر سے اکثریتی نشستیں حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں