شاہ محمود نے احسن اقبال کے چین اور سی پیک سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احسن اقبال کا چین اور سی پیک سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، چین کے ساتھ سی پیک آگے لے جانے پر ہمیشہ مضبوط اتفاق رائے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے دور میں فیصل آباد رشکئی انڈسٹریل زون فعال کیا گیا، دھابیجی انڈسٹریل زون کو حتمی شکل دی گئی، تمام زيرِ تعمیر پاور پلانٹس مکمل ہوئے اور ٹرانسمیشن پروجیکٹ شامل کیے گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گذشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا تجربہ نہ کیا جائے، اس کا نقصان سی پیک اور پاکستان کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں