صوبوں کی تعداد میں اضافے کو غداری قرار دینے والے ہی اصل غدار ہیں: خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صوبوں کی تعداد میں اضافے کو غداری قرار دینے والے ہی اصل غدار ہیں جو صوبے کو ایک دیش کے خواب کے طور پر زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صوبوں کو صرف ایک انتظامی یونٹ سمجھتی ہے، دھرتی ماں صرف پاکستان ہے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا ہے کہ عوام کی ضرورت اور آبادی کے تناسب سے صوبوں کی تعداد میں اضافہ ہی اصل حُب الوطنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ فیصد کے مینڈیٹ سے کوئی شہر کا مالک نہيں بن سکتا، جس کے پاس پچاس سال سے کراچی کا مینڈیٹ نہیں تھا اسے کراچی دے دیا گيا ہے، پیپلز پارٹی کا میئر عوام کا نمائندہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں