پیرس: پرتشدد مظاہروں کے باعث قومی دن سے پہلے آتش بازی کے سامان پر پابندی عائد

پیرس نے حالیہ پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں فرانس کے قومی دن سے پہلے آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرینچ حکام نے کہا ہے کہ فرانس کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں آتش بازی کا سامان بیچنے پر پابندی ہوگی، یہ پابندی 15 جولائی تک برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق قومی تہوار پر امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں