چیئرمین پی ٹی آئی کو لانیوالے 2019 میں ہی ان سے اکتا چکے تھے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے اپریل 2019 میں ہی اُن سے اُکتا چکے تھے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے الیکشن سے متعلق کہا کہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے ، الیکشن نومبر میں ہوں تو بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے اپریل 2019 میں ہی اُن سے اُکتا چکے تھے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ 2017 میں فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی حمایت کرچکی ہے ، عدالتی نظائر بدلے نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے خلاف مہم چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر چلائی گئی۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ دبئی میں نگران حکومت کے لیے کیا فیصلے ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں