احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔
آج دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جاسکا، اس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا،کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
خیال رہےکہ 26 جون کو احتساب عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
نیب نے ایل این جی ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت منتقل کرنے کا بیان جمع کرایا تھا۔
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہ ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہے، ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل اسلام آبادکا دائرہ اختیار ہے۔