دنیا کے مہنگے ترین آئی فون کی قیمت دنگ کر دے گی

ویسے تو ایک آئی فون کی قیمت ڈیڑھ ہزار ڈالرز (سب سے مہنگے ورژن کی) تک ہی ہوتی ہے مگر کیا آپ اس کے لیے 12 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو ایک روسی کمپنی نے 2022 کے آئی فون 14 پرو میکس کا ایسا ورژن متعارف کرایا ہے جس کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے۔

یہ درحقیقت دنیا کا مہنگا ترین آئی فون 14 پرو میکس ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار ڈالرز (12 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Caviar نامی کمپنی ماضی میں بھی متعدد اسپیشل ایڈیشن آئی فونز پیش کر چکی ہے اور اب اس نے 3اسپیشل ایڈیشن آئی فون 14 پرو میکس تیار کیے ہیں۔

تو اس فون میں ایسا کیا خاص ہے جو اس کی قیمت کسی مہنگی ترین گاڑی سے بھی زیادہ ہے؟

اس کا جواب فون پر لگے سیکڑوں ہیرے ہیں اور اس اسپیشل ایڈیشن کو ڈائمند اسنو فلیک کا نام دیا گیا ہے
ڈائمنڈ اسنو فلیک آئی فون کے بیک پر ایک بہت بڑا pendant لگا ہوا ہے جو پلاٹینیم اور سفید سونے سے تیار کیا گیا جبکہ اس میں متعدد ہیرے نصب ہیں۔

اس pendant کی قیمت ہی 75 ہزار ڈالرز کے قریب ہے جبکہ 18k وائٹ گولڈ بیک پلیٹ میں بھی 511 ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

اس فون کو ایک خصوصی باکس میں رکھ کر صارف کے حوالے کیا جائے گا جو سونے کی رنگت کا ہے۔

اس باکس کو اوپن کرنے پر ایک ننھی ایل ای ڈی لائٹ سے آئی فون 14 پرو میکس جگمگانے لگے گا جبکہ اس میں موجود ایک خانے میں دستاویزات موجود ہوں گے جس میں فون پر لگے ہیرے اصل ہونے کے سرٹیفکیٹس موجود ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں