ٹوئٹر کے وہ اہم فیچرز جو اب تک تھریڈز کے پاس نہیں؟

حال ہی میں فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے متعارف ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 5 دن کے اندر 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، تھریڈز ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی ہی ملتی جلتی شکل ہے جسے انسٹاگرام سے کنیکٹ کیا گیا ہے۔

لانچ کیے جانے کے چند ہی دنوں میں بے پناہ مقبولیت کے باوجود ٹوئٹر کے ایسے چند اہم فیچرز ہیں جو تاحال تھریڈ ز کے پاس نہیں تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ اہم فیچرز کون سے ہیں۔

ہیش ٹیگ کے بغیر

ہیش ٹیگ ٹوئٹر کا ایک اہم اور زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانے والا فیچر ہے جس کے ذریعے کسی بھی موضوع کو صارفین میں مقبول بنایا جاتا ہے، ساتھ ہی ہیش ٹیگ کے ساتھ صارفین کسی بھی موضوع کو بآسانی تلاش کرسکتے ہیں لیکن تھریڈ تاحال اس فیچر سے محروم ہیں۔
اگرچہ میٹا کی زیر ملکیت فیس بک اور انسٹاگرام کے پاس کئی برسوں سے ہیش ٹیگ فیچر کی صلاحیت موجود ہے جس کے پیش نظر جلد ہی تھریڈز میں بھی ہیش ٹیگ فیچر جلد شامل ہونے کا امکان ہے۔

ویب ورژن
تھریڈز میں تاحال ویب ورژن موجود نہیں جب کہ ٹوئٹر صارفین کے پاس ویب براؤزر پر ٹوئٹر استعمال کرنے کی سہولت موجود ہے، انسٹاگرام صارفین تھریڈز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن میں ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

پوسٹ کو ایڈٹ نہیں کیا جاسکتا
ٹوئٹر نے حال ہی میں صارفین کیلئے ٹوئٹ ایڈٹ کرنے کا آپشن متعارف کروایا ہے جب کہ تھریڈز صارفین کے پاس تاحال ایک بار کوئی پوسٹ پبلش ہونے کے بعد ایڈٹ کا آپشن موجود نہیں۔

براہ راست پیغام نہیں بھیجا جاسکتا
تھریڈز صارفین کسی دوسرے صارف کو براہ راست پیغام نہیں بھیج سکتے کیوں کہ تھریڈز کے پاس انباکس فیچر موجود نہیں۔

آلٹرنیٹو ٹیکسٹ
آلٹرنیٹو ٹیکسٹ دراصل ویڈیو اور امیج کی تفصیل ہے، بہت سی سوشل میڈیا ویب سائٹ اپنے صارفین کو آلٹرنیٹو ٹیکسٹ کی اجازت دیتی ہیں لیکن تھریڈز صارفین کے پاس تاحال یہ آپشن موجود نہیں۔

ٹرینڈنگ آپشن
ٹرینڈنگ آپشن ٹوئٹر پر مقبول موضوعات سے آگاہی کا سب سے آسان طریقہ ہے جو کہ فی الحال تھریڈز کے پاس نہیں اس کیلئے غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جب انسٹاگرام کے سی ای او سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تھریڈزHard news کیلئے لانچ نہیں کیا گیا لہٰذا تھریڈز میں اس آپشن کو فوری طور پر شامل کیے جانے کا پلان نہیں۔

اس کے علاوہ تھریڈز پر اسپیس کا فیچر بھی موجود نہیں۔

تھریڈز پوسٹ کو ایمبیڈ نہیں کیا جاسکتا
اگر آپ کی نظر میں کبھی کوئی ایسی تھریڈز پوسٹ گزرے جسے آپ اپنے کسی بلاگ میں ایمبیڈ کرنا چاہیں تو آپ یہ نہیں کرسکتے کیوں کہ میٹا کی یہ نئی ایپ اپنے صارفین کو پوسٹ ایمبیڈ کرنے کا آپشن نہیں دیتی۔

دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کے پاس کئی عرصے سے ٹوئٹ ایمبیڈ کا آپشن موجود ہے۔

فولوونگ فیڈ کے بغیر
ٹوئٹر اپنے صارفین کو ’For you’ اور Following ’ فیڈ کی سہولت دیتا ہے جب کہ تھریڈز پر صارفین کیلئے سنگل فیڈ موجود ہے، مقصد تھریڈز پر صارفین کیلئے اپنے فولورز کی پوسٹ پڑھنے کا کوئی آپشن موجود نہیں۔

نو کرونیکل فیڈ
ٹوئٹر کے پاس ایسا آپشن موجود ہے جس کے ذریعے صارفین کرونیکل فیڈ فعال کرسکتے ہیں تاہم یہ by default ترتیب نہیں دیا جاسکتا جبکہ تھریڈ ز صارفین کیلئے randomly فیڈ ترتیب دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں